آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کی بابراعظم کے متعلق بڑی پیشگوئی

5  فروری‬‮  2022

آسٹریلوی کرکٹ کے ٹیم کے سابق کپتان اور سٹائلش بلے باز رکی پونٹنگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے متعلق بڑی پیشگوئی کی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رکی پونٹنگ نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کے بلے بازی سے متاثر  ہوکر اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بلے باز بن سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی ترقی کی کوئی حد نہیں ہے اور یہ صرف وقت کی بات ہے۔ میں پہلے بھی سمجھتا تھا بابر اعظم یا تو ٹیسٹ کا نمبر ون بیٹر بنے گا یا پھر یقینی طور پر اس نمبر کو چیلنج کرے گا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی کی رینکینگ میں  ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں کے نمبر ون بلے باز ہیں، جبکہ ٹیسٹ کی رینکنگ میں ان کا 9 واں نمبر ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved