وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین کے دوسرے روز چینی وزیراعظم اور دیگر سربراہان مملکت سمیت چین کی نجی اور سرکاری کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
بیجنگ – (اے پی پی و دیگر): ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ تعلقات اور خطےکی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
اب سےکچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان کی چین کے وزیر اعظم لی سے ملاقات ختم ہوئ جس کے بعد ازبکستان کے صدر شووکت سے ملاقات ہوئ دونوں ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات رہے،چین پاکستان کی سیاسی، اقتصادی اور سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 5, 2022
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی سیاسی، اقتصادی اور سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔
Prime Minister Holds Meeting with Premier Li Keqiang
Prime Minister @ImranKhanPTI held wide-ranging talks with H.E. Mr. Li Keqiang, Premier of the State Council of the People’s Republic of China, in Beijing today.#PMIKinChina pic.twitter.com/e5i1VatW8F
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) February 5, 2022
ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چائنہ انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن کے چیئرمین، چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی ای سی) پاور چائنہ، ایسٹ سی گروپ، چائنہ ریلوے گروپ لمیٹڈ، چائنہ میٹالورجیکل گروپ کارپوریشن، بیجنگ سنچری انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور چین مکس گروپ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
Prime Minister @ImranKhanPTI Concludes Meetings with the Senior Leadership of Chinese State-Owned and Private Companies#PMIKinChina#Beijing2022 pic.twitter.com/JRqHh7Kyhn
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) February 5, 2022
ملاقاتوں کے دوران چینی سرمایہ کاروں نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں ان کے جاری منصوبوں پر پیشرفت اور توانائی، ریفائنگ، پٹروکیمیکلز، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، واٹر مینجمنٹ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں اربوں ڈالر مالیت کے مستقبل میں سرمایہ کاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔ چائنہ انرجی کمپنی توانائی، واٹر مینجمنٹ، ٹرانسپورٹیشن اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دیتی ہے۔ چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی ای سی) پاور چائنہ کمیونیکیشن اور انجینئرنگ پر توجہ مرکوز کرتی ہے اور توانائی اور پانی کے شعبوں میں خدمات سرانجام دیتی ہے۔
ایسٹ سی گروپ بین الاقوامی سطح پر توانائی اور کیمیکل کی تجارت کرنے والی کمپنی ہے۔ چائنہ ریلوے گروپ لمیٹڈ انجینئرنگ، رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ، ریلویز اور کان کنی کے شعبہ میں خدمات سرانجام دیتا ہے۔ چائنہ میٹالورجیکل گروپ کارپوریشن دنیا میں بڑے پیمانے پر تعمیرات کا ٹھیکیدار گروپ ہے۔ بیجنگ سنچری انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے کئی ممالک میں شہری ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں چینی کمپنیوں کی کاروباری تعلقات میں اضافہ کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں بالخصوص ملک کے خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کیلئے مراعات کی پیشکش کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں کو ان کے کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ملاقاتوں کے دوران کابینہ اراکین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم ہمراہ تھے۔