کالعدم ٹی ٹی پی کا مالاکنڈ ڈویژن کا کمانڈر مفتی بور جان افغانستان میں ہلاک

5  فروری‬‮  2022

کالعدم تحریک طالبان پاکستان مالاکنڈ ڈویژن کا سربراہ مفتی بورجان افغانستان کے شہرجلال آباد میں ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی بور جان کی گاڑی پر 19 جنوری کو افغانستان کے صوبے کنڑ میں بم حملہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ مفتی بور جان شدید زخمی ہو گیا تھا۔ ذرائع کا  کہنا ہے کہ اب مفتی بور جان بھی افغانستان کے شہر جلال آباد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مفتی بور جان کی نامعلوم مقام پر تدفین کے بعد نئے کمانڈر کی تعیناتی کیلئے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مفتی بور جان ٹی ٹی پی کے سابق سربراہ ملا فضل اللہ کا اہم ساتھی تھا، اور طالبان کی قیادت میں بھی اس کا شمار بڑے کمانڈروں میں ہوتا تھا۔

یاد رہے کہ افغانستان میں ہونے والے حالیہ حملوں کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈروں میں یہ تیسری بڑی ہلاکت ہے، اس سے قبل رفیع اللہ اور محمد خراسانی بھی مختلف حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved