پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمن کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

20  اکتوبر‬‮  2021

رئیر ایڈمرل حبیب الرحمن نے 1990ء میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل حبیب الرحمن نے فرانس اور برطانیہ سےمکینیکل انجینئرنگ، سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کورس میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ بطور جنرل مینیجر میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس،  ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ اور کمانڈنٹ پی این ایس جوہر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس وقت رئیر ایڈمرل حبیب الرحمن مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری)  سے نوازا جا چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved