ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خودکش بمبار کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں ،سہولتکاروں کےخاتمے کیلئے آپریشن جاری رہےگا۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی یہ دوسری کارروائی ہے، اس سے قبل سرواکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گرد اللہ نور کو حراست میں لیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اللہ نور کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، اللہ نور آپریشن کے دوران برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، آپریشن میں مختلف ہتھیار، گولیاں، گرینیڈز اور آلات مواصلات برآمد ہوئے تھے۔