ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی کارروائی، مسافر سے بڑی تعداد میں منشیات برآمد

6  فروری‬‮  2022

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران بحرین کے مسافر کے قبضے سے سوا کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر صدام خان نے منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے بیگ کو مشکوک قرار دیا۔تلاشی کے دوران بیگ سے 1 اعشاریہ 260 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved