مریم نواز اور بلاول بھٹو کو بھاگنے نہیں دیں گے،وزیرمملکت فرخ حبیب

20  اکتوبر‬‮  2021

نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو ہر صورت اپنے اکاؤنٹس کی تلاشی دینا ہوگی، دونوں پارٹیوں کے اکاؤنٹس سے متعلق عوام کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کون سے فرشتے ہیں جو آپ کے اکاؤنٹس میں پیسے ڈال گئے، اپنی رسیدیں نکالیں، کوئی قطری خط نہیں چلے گا، اب مریم اور بلاول کو فرار نہیں ہونے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے، پارٹی اکاؤنٹس کی اسکروٹنی سے کئی حقائق سامنے آئیں گے، اپنی رسیدیں نکالیں، دوبارہ قطری خط یا جعلی ٹرسٹ ڈید نہ دکھائیں، کونسے ایسے فرشتے تھے جو آپ کے پارٹی اکاؤنٹس میں پیسے ڈال گئے، ان سے سوال پوچھا جائے تو اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو جسٹس قیوم والے ٹیلیفونک انصاف کی عادت ہے، دونوں پارٹیوں کے اکاؤنٹس سے متعلق عوام کوآگاہ کرتے رہیں گے، دونوں جماعتیں جوتے اتار کر بھاگنے کی حالت میں ہیں، فضل الرحمان نے آج تک اپنی پارٹی کا حساب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا تمام ریکارڈ جمع کرا دیا، سکروٹنی کمیٹی نے کام مکمل کرلیا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے پیڈ ممبر شپ کا طریقہ کار متعارف کرایا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved