آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ طے پانے والے حالیہ معاہدے کی تفصیلات جاری کر دیں

6  فروری‬‮  2022

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو تعمیراتی شعبے کیلئے مالیاتی اداروں کی ایمنسٹی اسکیم کنٹرول کرنے کا کہا گیا ہے ۔

آئی ایم ایف نے اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی جماعتوں کی قیادت کے خلاف تحقیقات کرکے انہیں سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر  ایف بی آر نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، ایف بی آر کو آئندہ مالی سال کیلئے 1155 ارب کی اضافی ٹیکس وصولیوں کا ہدف دیا گیا ہے، جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے طے کیا گیا ہے۔ پٹرولیم لیوی کی مد میں 406 ارب جبکہ براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 2711 ارب روپے وصول کرنے کی تجویز ہے۔

آئندہ مالی سال کیلئے سود ادائیگیوں کی مد میں 3523 ارب روپے کا تخمینہ ہے، اخراجات کا تخمینہ 12ہزار994 ارب روپے اور آمدن کا تخمینہ 10 ہزار272 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل کیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved