کس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، جہانگیر ترین نے خود بتا دیا

6  فروری‬‮  2022

رہنماء پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کا کوئی جواز نہیں بنتا، قاتل بھی تاحیات نااہل نہیں ہوتا وہ سزا پوری کرنے کے بعد الیکشن لڑ سکتا ہے۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تاحیات نااہلی کا کوئی جواز نہیں بنتا، تاہم تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ قاتل بھی سزا کاٹ کے الیکشن لڑ سکتا ہے اور تاحیات نااہل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس پوری منی ٹریل موجود تھی،  میرا قصور  صرف یہ تھا کہ میں نے لندن میں ٹیکس کےادا شدہ پیسوں سےگھر خریدا، میں غلط تھا تو مجھے ایک بار کیلئے نااہل کر دیتے، تاحیات نااہل نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی بحران انتہا کو پہنچ جاتا ہے، تب حکومت متحرک ہوتی ہے، حالانکہ بحران کے آغاز پر حکومت کے پاس اسے قابو پانے کیلئے بھر پور وسائل بھی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20 سال سے صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کیلئے کوشاں ہوں، اور جب تک زندہ ہوں یہ کوششیں کرتا رہوں گا۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کا طیارہ اب کہاں لینڈ کرنے والا ہے، جس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اس کے جواب کیلئے ابھی تھوڑا انتظار کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved