شیخ رشید کا لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان

20  اکتوبر‬‮  2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی رہائشگاہ لال حویلی کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آج راولپنڈی وومن یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  لڑکے نالائق ہو گئے، جبکہ لڑکیاں آگے نکل گئی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں جو بھی پلاٹ خالی نظر آئے وہاں کالج اور یونیورسٹیز بنائیں، ان شاء اللّٰہ راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔

ان کا مزید  کہنا تھاکہ لال حویلی کو بھی یونیورسٹی کا درجہ دیں گے،انہوں نے کہا کہ کوئی وظیفہ مقرر کروں گا تاکہ طالب علم پڑھ سکیں، چاہے مجھے چادر پھیلانی پڑے میں اسی سال یونی ورسٹی بناؤں گا۔ بچیوں کو باہر کی ٹاپ یونیورسٹی سے تعلیم دلانے کے لیے لال حویلی کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر شیخ رشید نے اپنے بارے میں بتائے ہوئے کہا کہ میرے والدین ان پڑھ تھے، میں نے اس کا بہت فائدہ اٹھایا اگر فیل بھی ہوجاتا تھا تو ماں کو کہتا تھا میں پاس ہوگیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس معاشرے مین  بدمعاش کو عزت ملتی جو خدمت گار ہیں ان کی کوئی عزت نہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں لال حویلی کے سامنے کتابیں بیچا کرتا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved