عرب فوجی اتحاد کے یمن میں حملے، بڑی کامیابیوں کا دعویٰ

6  فروری‬‮  2022

عرب فوجی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں میں حملوں کے دوران بڑی کامیابیوں کا دعویٰ کیا ہے۔

یمن کے صوبے مارب کے شمال مغرب میں عرب فوجی اتحاد نے اتوار کے روز حوثی ملیشیا کے خلاف بڑی  کاروائیاں کی ہیں، جس میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ  لعیرف، الحجرہ اور محزام ماس کے محاذوں پر ہونے والی لڑائی میں انہیں عوامی حمایت حاصل رہی۔

عرب فوجی اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ حملوں میں حوثی ملیشیاء کے اسلحے کی سپلائی لائن توڑ دی گئی، اور بڑی مقدار میں حوثی ملیشیاء کو پیش قدمی سے روک دیا گیا۔

اس سے قبل یمنی فوج نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ اس نے حجہ صوبے میں حرض شہر کے اندر پیش قدمی کی ہے۔یمنی فوج کے مطابق حوثی ملیشیا نے شہر کے جنوبی اور مغربی حصے میں بلند تعمیرات کو بم دھماکوں میں نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں  ملیشیاء نے شہر کے داخلی راستوں اور تعمیرات میں دھماکہ خیز مواد بھی نصب کر دیا ہے۔

عرب فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیاء کے حملوں کو پسپا کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved