حکومت نے شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سےسینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر ایوب آفریدی کی چھوڑی ہوئی نشست پر مشیر خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
ان کا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ آفس کو موصول ہوگیا ہے۔ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سفیران بنائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے اپریل 2021 میں شوکت ترین کو وفاقی وزیرخزانہ بنایا تھا۔ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔