ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی

7  فروری‬‮  2022

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 38 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 779  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3338 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 38 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.45  فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1684 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved