ایم کیو ایم کے رابطے تیز،وفد کل لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کرے گا

7  فروری‬‮  2022

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کا وفد کل لاہور میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کا وفد اب منگل کو ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔وفد میں متحدہ رہنما عامر خان، وسیم اختر اور صادق افتخار شامل ہوں گے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ متحدہ اور ن لیگ کے ورکنگ ریلیشن شپ پر بھی گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ دو دن قبل پیپلز پارٹی رہنما آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت سے  لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

دونوں پارٹیوں کی قیادت کے درمیان  لانگ مارچ اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved