الیکشن کمیشن کا مولانا فضل الرحمان کے بھائی کے خلاف کارروائی کا حکم

7  فروری‬‮  2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا حکومت کو مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسر ضیاالرحمان کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضیا الرحمان (مولانا فضل الرحمان کے بھائی)  نے 3 فروری کو جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) کی انتخابی مہم شرکت کی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل مئیر کے امیدوار کفیل نظامی کے حق میں خطاب بھی کیا جبکہ قانون کے مطابق کوئی سرکاری ملازم انتخابات یا انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی مہم میں شرکت پر  ضیاءالرحمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved