الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین کو نااہل قرار دے دیا

7  فروری‬‮  2022

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختصر فیصلہ جاری کردیا ، جس میں الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین کو نااہل قرار دے دیا۔

۔ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسماعیل کے جانے پر پابندی ختم کر دی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ پڑھ کرسنایا۔ الیکشن کمیشن نے عمر امین گنڈا پور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ڈی آئی خان سٹی مئیر کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار الیکشن نہیں لڑ سکیں گے، علی امین گنڈا پور گھریلو تقریبات میں شریک ہوسکیں گے، وفاقی وزیر نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved