وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2023 سے پہلے بہت سےلوگ نون لیگ کو بادشاہی نظام پر چھوڑ جائیں گے۔
فواد چوہدری نے پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں پر چوہدری نثار پارٹی سے کنارہ کش ہوئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خاقان عباسی کے تحفظات ابھی نقطہ آغاز ہے، پیپلز پارٹی بھی اسی صورتحال سےدوچار ہے۔
نون لیگ میں شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سےچوہدری نثار جیسا منجھا ہوا سیاستدان پارٹی سے کنارہ کشی کر گیا، شاہد خاقان عباسی کےتحفظات ابھی نقطہ آغازہے2023 سے پہلےبہت لوگ پارٹی میں بادشاہی نظام کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں چھوڑ جائیںنگے پیپلز پارٹی بھی اسی صورتحال سےدوچارہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 7, 2022