سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

7  فروری‬‮  2022

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نور خان ائیر بیس راولپنڈی پر سعودی وزیر داخلہ اور انکے وفد کا استقبال کیا۔

سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام نے بھی سعودی وفد کا استقبال کیا۔سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدل عزیر بن سعود بن نائف کیساتھ چھ رکنی اعلی سعودی حکام کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

سعودی وزیر داخلہ اپنے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پرایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں ہیں۔پاکستان اورسعودی عرب کے داخلہ امور کے وزراء کی اپنے وفد کے ہمراہ باضابطہ ملاقات آج وزارت داخلہ میں ہوگی۔سعودی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔سعودی وزیر داخلہ آج وزارت داخلہ کا دورہ کرینگے؛ اپنے ہم منصب شیخ رشیداحمد سے وفد کے ہمراہ ملاقات کرینگے۔علاقائی صورت حال سمیت، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور دیگراہم امور پر بات چیت کرینگے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved