خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو کے علاقے تھل میں دہشتگردوں کے فوجی چیک پوسٹ پر حملے سے پاک فوج کا ایک جوان 26 سالہ وقاص شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں رات گئے دہشت گردوں نے فوجی پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور اورمؤثر جواب دیا اور دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دئیے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوانے والے پاک فوج کے جوان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔