ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ کبھی خوشی کبھی غم والا تعلق ہے،عظمی بخاری

7  فروری‬‮  2022

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ کبھی خوشی کبھی غم والا تعلق ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے  ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ کبھی خوشی کبھی غم والا تعلق ہے, زرداری صاحب پر جو کیسز بنے اس پر عدالتوں نے ریلیف دیا، کورٹ کی سیاست میں مداخلت ختم ہونی چاہیے۔

 انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کبھی بھی نہیں بنائے گی، ہم نے جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے اپنا کام پورا کر دیا، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی مسلم لیگ ن نے خدمت کی ہے، جنوبی پنجاب محاذ مسلم لیگ (ن) کو نقصان دینے کے لیے بنایا گیا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ قریشی صاحب کو ہمارا پیش کیا بل کیوں نہیں نظر آتا، 34 پرسنٹ کا فارمولہ شہباز شریف کا ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب محاذ جیسے بنا سب کو پتہ ہے، عام آدمی کے پاس جو چیزیں تھی وہ بھی چھین لی گئی، کرپشن کی کوئی مثال نہیں ملتی، پاکستان کرپشن میں ترقی کر رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved