انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سونے کی قیمت کل کی سطح پر برقرار رہی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے رہی۔ اس کے برعکس عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 813 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹر بینک ریٹس کے مطابق امریکی ڈالر 1 پیسے کی کمی کے بعد 174.47 روپے کا ہو گیا ہے۔