لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آنے والی خاتون گوری خان نہیں تو کون تھی؟

7  فروری‬‮  2022

لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان نے کس خاتون کے ہمراہ شرکت کی، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

گزشتہ روز ممبئی میں سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں بھارت کی تمام بڑی شخصیات نے شرکت کی، جس میں وزیراعظم نریندر مودی، کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر، بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، عامر خان، رنبیر کپور و دیگر شامل تھے۔

شاہ رخ خان نے لتا کی میت پر کھڑے ہو کر دعا مانگی، جبکہ ان کے ساتھ سفید لباس میں ملبوس خاتون نے بھی یہی انداز اپنایا۔ سوشل میڈیا صارفین اس خاتون کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان سمجھ بیٹھے، اور مسلمان شوہر کیساتھ ہندو اہلیہ کی دعا مانگنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اسے بھارت کا اصلی چہرہ قرار دینے لگے۔

بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی، شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آنے والی خاتون ان کی مینیجر پوجا دادلانی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved