وزیراعظم عمران خان کا بلدیاتی انتخابات کیلئے بھر پور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

7  فروری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے بھر پور عوامی رابطہ مہم کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج  عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کی  بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت ہوئی، بڑے شہروں میں مئیرز کیلئے ناموں کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی قیادت کو عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو منظم کیا جائے، ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔

اجلاس میں  وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔

اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے ترجمانوں کو دورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کرنے کی ہدایت دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved