پاک افغان سرحد پر برفانی تودے کی زد میں آ کر 19 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ آج اس وقت پیش آیا جب افغانستان سے افراد پاکستان میں داخل ہو رہے تھے۔
افغانستان کے صوبے کنڑ کے عہدیدار نجیب اللہ حسن ابدال نے بتایا ہے کہ ریسکیو عملے نے جائے وقوع پر تلاش کا کام جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 19 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو عملے کا آپریشن تاحال جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں 2015ء میں بدترین برفانی تودا گرنے کے باعث 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔