وزیراعظم عمران خان پر جادو ٹونے کے الزامات پر شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کو کھری کھری سنا دیں

20  اکتوبر‬‮  2021

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے آج ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ “اگر ملک کو جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو پھر اس قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے؟ ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کے جادو کرنے والوں پر بات بھی نا ہو،  ایسا تو ہر گز نہیں ہو گا”

ایمان زینب مزاری کی ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی والدہ اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ “میں شرمندہ ہوں کہ آپ اس حد تک گر کر ذاتی حملے کر رہی ہیں، بطور وکیل آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ کسی ثبوت کے بغیر الزامات لگانا ہتک عزت کے زمرے میں آتا ہے، جب مسئلے کی بنیاد پر تمام تنقید ناکام ہوجائے تو اس سطح پر جاکر ذاتی حملے کرنا شرمناک فعل ہے”

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس اور فیصل آباد جلسے میں خطاب کرتے ہوئے بھی یہی کہا تھا کہ عمران خان ملک کے بڑے فیصلے جادو ٹونے اور جھاڑ پھونک سے کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی اہم تقرریاں جن کا براہ راست تعلق قومی سلامتی سے ہے ان کے فیصلے وزیراعظم نہیں بلکہ جنات کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved