آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد کیلئے ق لیگ کا تعاون مانگ لیا، چوہدری برادران نے کیا جواب دیا؟

7  فروری‬‮  2022

سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری برادران سے تحریک عدم اعتماد کیلئے ق لیگ کا تعاون مانگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے لاہور میں ڈیرے جما لئے ہیں، آج آصف زرداری  نے گلبرگ میں چوہدری برادران  کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات 2 ادوار پر مشتمل تھی، ملاقات کا پہلا دور وفد کی سطح کا تھا، جس میں مونس الہٰی، طارق بشیر چیمہ، سالک حسین، رخسانہ بنگش شریک ہوئے۔ بعد ازاں آصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے علیحدگی میں بھی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زردای کی چوہدری برادران سے ملاقات میں مہنگائی سمیت دیگر ملکی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری نے حکومت مخالف تحریک پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری برادران سے تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگ لیا۔

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر پارٹی قائدین سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

ملاقات میں آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved