آرمی چیف سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال

7  فروری‬‮  2022

سعودی عرب کے وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا اسلامی دنیا میں اپنا نمایاں مقام ہے۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ سعودی وزیر داخلہ نے بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف اپنا دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved