فلسطین اور کشمیر پر غیرملکی قبضے تک پائیدارامن قائم نہیں ہو سکتا، منیر اکرم کا سلامتی کونسل میں خطاب

20  اکتوبر‬‮  2021

منیر اکرم  نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  میں خطاب کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر پر غیرملکی قبضے تک پائیدارامن قائم نہیں ہو سکتا۔

اقوام متحدہ۔(اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نےاسرائیل فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور اس کے اطراف علاقوں میں اس وقت تک پائیدار امن قائم نہیں ہو گا جب تک فلسطین اور کشمیر کے عوام غیرملکی قبضے میں مشکلات کا سامنا کرتے رہیں گے ،حالیہ دہائیوں میں انتہا پسندی اور دہشت گردی میں اضافہ کی بڑ ی وجہ فلسطینیوں ، کشمیریوں پر ظلم و جبرہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ظلم و جبراور ناانصافیوں کے خاتمہ اوردہشت گردی کو شکست دینے کی ضرورت ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی ۔ اسرائیلی تنازعہ کا واحد حل دو ریاستی حل ہے جس میں ایک خودمختار اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے جس کا دارلحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی کارروائیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں ۔ انہوں نے کہا اسرائیلی آبادی کاری کے لیے فلسطینی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے ، ور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی جارہی ہے ۔

منیر اکرم نے کہا کہ فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے فلسطینی جدوجہد جائز ہے ، فلسطینی عوام پر اسرائیلی جبر ناجائز اور غیرقانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیلی کا قبضہ ہے ، فلسطین میں امن قائم نہیں ہو گا ، فلسطینی عوام اور ان کی مستقبل کی ہر نسل اپنی آزادی، اور اپنے حق خودارادیت کے لیے ثابت قدم اور پر عزم رہے گی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved