عدم اعتماد بتایا نہیں جاتا لایا جاتا ہے، جب نمبر پورے ہوں گے لے آئیں گے، شاہد خاقان

8  فروری‬‮  2022

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری نے آخری سچ کب بولا تھا ؟ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم خود چھوڑی، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہونا چاہتی ہے تو اعتماد بحال کرے، پارلیمان سے باہر پیپلزپارٹی نے اپنے راستے خود جدا کیے۔

انہوں نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نیب کاکام ہاوسنگ سوسائٹیز کو چلانا ہے تو اس کام پر لگادیں۔نیب سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا کام کیوں کرتاہے؟نام نہاداحتساب کےنظام کاآج چوتھاسال ہے۔

کیسزکی حقیقت عوام کےسامنےرکھیں گے۔ن لیگ کی حکومت کےمنصوبوں میں کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔ آج کون سامحکمہ ہےجہاں کرپشن نہیں،ایک لمبی فہرست ہے۔غیرقانونی مشیراحتساب اپنےاثاثےعوام کےسامنےلائیں۔اداروں کےافسران قانون کےدائرےمیں رہیں۔ افسران کوجواستثنیٰ حاصل ہےوہ ایک آرڈیننس کی مارہے۔سپریم کورٹ کہہ چکی نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کرتاہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے کرپشن میں دنیا کے 16 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ رفتار رہی تو عمران خان کی حکومت دنیا کی نمبر ون کرپٹ حکومت ہو گی۔ تحریک عدم اعتماد کی تشہیر نہیں کی جاتی۔ تحریک عدم اعتماد تب لائی جاتی ہے جب نمبر گیم مکمل ہوں۔ تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved