اپوزیشن کا منشور ہے نہ ملک کو ترقی کرنے دی ہے نہ ہی کرنے دیں گے، حسان خاور

8  فروری‬‮  2022

معاون خصوصی حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا منشور ہے نہ ملک کو ترقی کرنے دی ہے نہ ہی کرنے دیں گے۔

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا کہا کہ ڈمی اپوزیشن نے سرکس کا تماشا لگا رکھا ہے۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ کرپٹ اپوزیشن کو ملکی ترقی سے کوئی غرض نہیں، کرپٹ مافیا چوری چکاری اور لوٹ مار بچانے کیلئے حکومت کو بلیک میل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے این آر او کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، حکومتی اتحادی ڈٹ کر کندھے سے کندھا ملا کر حکومت کیساتھ کھڑے ہیں، حکومت اتحادیوں کیساتھ ملکر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ حکومت اور اتحادیوں کے درمیان رخنہ ڈالنے کی اپوزیشن کی تمام چالیں ناکام ہونگی، حکومت تمام معاملات میں اتحادیوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے، اتحادیوں کیساتھ مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی خام خیالیاں یہ منہ اور مسور کی دال جیسی ہیں، اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے ,پہلے کی طرح منہ کی کھائے گی، قوم پہلے ہی کرپٹ اپوزیشن پر عدم اعتماد کرچکی ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے نظریاتی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے، قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح یہ اپنے مفاد کیلئے اکٹھا ہو جاتے ہیں، انکی سیاست مفاد پرستی اور لوٹ مار کے گرد گھومتی ہے۔حسان خاور نے کہا کہ دھتکارا ہوا ٹولہ صرف سازشیں اور تماشا کرسکتا ہے انکے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا، اپوزیشن کے اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنے کے تمام حربے ناکام ہونگے۔

حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت موجودہ پانچ سال اور اگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved