این سی او سی کے اقدامات اور احساس راشن پروگرام پر عوامی آرا پر مبنی سروے

8  فروری‬‮  2022

پلس کنسلٹنٹ نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں عوام سے حکومتی احساس راشن پروگرام اور این سی او سی کے اقدامات کے بارے میں سوالات کئے گئے۔

حکمران جماعت پی ٹی آئی کے متعارف کردہ  پروگرام  احساس راشن پروگرام سے 63 فیصد پاکستانی لاعلم ہیں۔پلس کنسلٹنٹ نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں  42 فیصد پاکستانی عوام حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے ناخوش نظر آئی البتہ 24فیصد  اس اقدام کو اچھا سمجھتے ہیں۔

سروے میں  پاکستان کی 63 فیصد عوام نے احساس راشن پروگرام سے لاعلمی کا اظہار کیا۔دوسری جانب 70فیصد پاکستانی حکومتی ادارےنیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

البتہ جو افراد این سی او سی کے بارے میں جانتےہیں اس میں سے 72فیصد ادارے کے اقدامات کو اچھاکہتے ہیں جب کہ 4فیصد ادارے کے اقدامات پر منفی رائے رکھتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved