بیٹا جنم دینے کیلئے پیر کے کہنے پر حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کا افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کی رہائشی ایک حاملہ خاتون کے سر میں صرف اس لئے کیل ٹھونک دی گئی کیونکہ پیر صاحب نے کہا تھا کہ ایسا کرنے سے بیٹا پیدا ہو گا۔
کیل ٹھونکنے کے بعد حاملہ خاتون کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا، جہاں سرجری کے بعد خاتون کے سر سے کیل کو نکالا گیا۔
نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا ہے کہ حاملہ خاتون کے سر پر گہری چوٹ تھی، خاتون نے بتایا بیٹےکی خواہش ہے، پیرصاحب نے اس خواہش کی تکمیل کیلئےسرپرکیل ٹھوکنےکا کہا تھا۔