اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

8  فروری‬‮  2022

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر کیا گیا ریفرنس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں دائر کیا گیا مذکورہ ریفرنس ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کیا تھا، جس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کو آئین کے آرٹیکل 63 (2) کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کی نااہلی کے ریفرنس پر سماعت 21 فروری کو ہوگی، جس کیلئے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت مئی 2018ء میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عارضی طور پر معطل کردی تھی۔  بعد ازاں الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار  کی سینیٹ کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری  کرتے ہوئے 29 جون 2018ء کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا تھا، اور اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت 9 مارچ 2018ء سے بحال کر دی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved