اکشے کمار سے جھگڑے کی خبروں پر کپل شرما کا موقف سامنے آ گیا

8  فروری‬‮  2022

بھارتی میڈیا میں اکشے کمار اور کپل شرما کے جھگڑے کی خبروں پر کپل شرما نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ اکشے کمار اور کپل شرما کا جھگڑا ہوا ہے، جس کے باعث اکشے کمار اپنی اگلی فلم بچن پانڈے کی پروموشن کیلئے کپل شرما کے شو میں نہیں آئیں گے۔

ان خبروں پر بھارتی کامیڈین کپل شرما کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ میں نے ابھی اکشے کمار سے بات کر لی ہے، اور ہم نے معاملات حل کر لئے ہیں، یہ صرف ایک مس کمیونیکیشن تھی۔ کپل کا کہنا تھا کہ اکشے کمار میرے بڑے بھائی ہیں، وہ مجھ سے ناراض نہیں ہو سکتے، ہمارے درمیان سب ٹھیک ہے، بہت جلد ہم بچن پانڈے کی پروموشن کیلئے قسط شوٹ کرنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور کپل شرما کے درمیان ایک ویڈیو لیک کرنے کی وجہ سے تنازع چل رہا تھا۔ اس ویڈیو میں کپل شرما اکشے کمار کو ان کے ملک کی بڑی شخصیت کیساتھ انٹرویو کا حوالہ دے کر کہتے ہیں کہ ان سے یہ بھی پوچھیے کہ انہیں آم کھانا کیسا لگتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل کا اشارہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف تھا۔ ریکارڈنگ کے بعد اکشے نے کپل سے کہا کہ وہ کلپ آن ائیر نہیں ہونا چاہیے، جس پر چینل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ مہمان کا حق ہے کہ وہ ریکارڈ کئے گئے شو سے  ناپسندیدہ حصہ نکلوا سکتا ہے۔ لیکن تھوڑی ہی دیر بعد وہ کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کو شبہ ہے کہ یہ کلپ کپل شرما نے اپنی ٹیم کے ذریعے خود وائرل کرایا ہے، جس کے بعد اس تنازع نے جنم لیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved