سونے اور ڈالر کی قیمت میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں 600 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 818 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انٹر بینک ریٹس کے مطابق امریکی ڈالر 2 پیسے کے اضافے کے بعد 174.50 روپے کا ہو گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/ycnylB3bRc pic.twitter.com/ieAlYvW5bn
— SBP (@StateBank_Pak) February 8, 2022