ہندو انتہا پسند جتھے کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی طالبہ مسکان کیلئے انعام کا اعلان

8  فروری‬‮  2022

جمعیت علمائے اسلام ہند نے آج ہندو انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہونے والی مسکان خان کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ آج بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں کے جتھے نے ایک مسلمان  باحجاب طالبہ مسکان خان کا گھیراؤ کر کے انہیں ہراساں کیا، اور انہیں کالج انتظامیہ کے حکم کے مطابق حجاب کی حالت میں کالج میں داخلے سے روکنے کی کوشش کی۔

جب ہندو انتہا پسندوں نے جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے مسکان کو ہراساں کیا تو اس نے خوف کا شکار ہونے کی بجائے جتھے کے سامنے کھڑے ہو کر اللہ اکبر کے نعرے بلند کر دئیے۔

مسکان خان کی بہادری پر جمعیت علمائے اسلام ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے مسکان خان کیلئے 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

مسکان خان مہاتما گاندھی میموریل کالج اودوپی کی طالبہ ہیں، انہوں نے آج بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں ہندو انتہا پسندوں  کا تنہا سامنا کرنے سے بالکل خوفزدہ نہیں ہوئی، برقع پہننے پر مجھے انتہاپسندوں نے کالج میں داخل نہیں ہونے دیا، انتہا پسندوں نے جے شری رام کا نعرہ لگایا تومیں نے بھی بلا خوف اللہ اکبر کا نعرہ لگا دیا۔

مسکان خان کا کہنا تھا کہ حجاب کیلئے احتجاج جاری رہےگا، یہ ایک مسلم لڑکی کی شناخت کا حصہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved