پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے وزیراعظم عمران خان کے جلسوں کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ابتدائی طور پر 4 بڑے جلسوں کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت پہلا جلسہ 18 فروری کو منڈی بہاؤالدین میں ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ میں تھرپارکر شہر میں جلسہ کریں گے، علاوہ ازیں باقی جلسے خیبر پختونخوا میں کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے 27 فروری جبکہ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو حکومت کے خلاف مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب حکومت اپوزیشن کے احتجاج سے قبل عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
واضح رہے کہ آج وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی زیر قیادت فیصل آباد میں بھی صحت کارڈ کے حوالے سے عوامی ریلی نکالی گئی۔