باجوڑ میں دھماکہ، پولیس اور ایف سی کے 4 جوان شہید

20  اکتوبر‬‮  2021

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تیر بانڈہ گئی میں بم دھماکہ ہوا ہے جس  میں 4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق دھماکہ باجوڑ کی تحصیل وڑماموند کے علاقے تیر بانڈہ گئی میں ہوا، شہید ہونے والے اہلکاروں میں دو پولیس اور دو ایف سی کے جوان شامل ہیں جن کی شناخت عبدالصمد، نورحمان، جمشید اور مدثر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کی جانب سےسڑک کے کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جس کو ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا گیا، دھماکے کے بعد ملزمان کی تلاش کیلئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved