وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے لباس کی طرح حجاب پہننا بھی ذاتی چوائس ہے، شہریوں کو اس کی آزادی ہونی چاہیے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ مودی کے بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ خوفناک ہے، حجاب پہننا کسی بھی دوسرے لباس کی طرح ذاتی پسند ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہریوں کو حجاب کے انتخاب میں آزادی ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ بھارت میں باحجاب خواتین کے لیے تعلیمی اداروں کے دروازے بند ہونے پر سوشل میڈیا پر بھی طوفان کھڑا ہوگیا ہے، برقع اور حجاب کرنے والی خواتین کے حق میں ٹوئٹر پر ٹرینڈز بھی چل رہے ہیں۔
امن کا نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی نے بھی بھارت میں تعلیمی اداروں کی نامناسب رویے کی مذمت کی اور اس عمل کو خوفناک قرار دیا
What’s going on in #ModiEndia is terrifying, Indian Society is declining with super speed under unstable leadership. Wearing #Hujab is a personal choice just as any other dress citizens must be given free choice #AllahHuAkbar
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 8, 2022
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے باحجاب طالبات پر زندگی تنگ کردی ہے اور تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کرناٹک میں لڑکیوں کے ایک سرکاری کالج میں 6 مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاس سے باہر نکال دیا گیا تھا۔