بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر ہابندی کے خلاف مسلم طلبا کا احتجاج دبانے کے لیے مودی سرکار نےکرناٹک کے تعلیمی ادارےآج سے 3 روز کیلئے بند کر دیے
خیال رہے کہ باحجاب طالبات کے اسکولوں میں داخلے پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج نے زور پکڑ لیا ہے۔بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹک میں دو کالجز نے باحجاب طالبات کو داخلے سے روک دیا تھا۔
گزشتہ روز کرناٹک کی ہائیکورٹ میں باحجاب طالبات پر پابندی سے متعلق سماعت کے دوران کرناٹک میں انتہا پسندوں کی جانب سے عدالت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مظاہرے کیے گئے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک ہائیکورٹ میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر سماعت کا آج دوسرا روز ہوگا۔ کرناٹک ہائیکورٹ میں حجاب پابندی معاملے پر آج دوپہر کو سماعت ہوگی ۔