اسٹیبلشمنٹ منتخب حکومت کے ساتھ ہے اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے ارکان پورے نہیں کرسکتی، شیخ رشید

9  فروری‬‮  2022

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل، غیر جانبدار اور منتخب حکومت کے ساتھ ہے،  اپوزیشن کی سیاست 50 دن کی رہ گئی ہے، 50 دن کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہوجائیں گے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی سیاست الگ اور پیپلزپارٹ و ن لیگ کی سیاست الگ ہے، پوری اپوزیشن کے راستے جدا جدا ہیں، یہ لوگ ہمارے اتحادیوں سے مدد مانگ رہے ہیں، مجھے یہ لوگ 23 مارچ کو بھی اسلام آباد آتے نظر نہیں آرہے، یہ سارے ٹی وی ٹی وی دیکھ رہے ہیں، ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کیا لینے کے لئے اسلام آباد آنا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ  رہے ہیں، عدم اعتماد لانے کا دعوی کرنے والے لاکر دکھائیں، ان کو شکست ہوگی، یہ لوگ عدم اعتماد کیلئے بندے نہیں لاسکتے، مارچ میں کس کو لے کر آئیں گے، پوزیشن اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو دے، اپنے بندے پورے کرے، ان کی سیاست 50 دن کی رہ گئی ہے، عمران خان کی ایک منتخب حکومت ہے وہ مقابلہ کرنے والا شخص ہے، 50 دن کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہوجائیں گے، آئندہ 50 روز پاکستانی سیاست کے لیے اہم ہیں، اپوزیشن کو پتہ لگ جائے گا، عمران خان سرخرو ہوں گے، کیوں کہ ان کے پاس موثر ہتھیار دیانت داری کا ہے۔

کرپشن کیسز سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہے، کرپشن میں ملوث ہونے کے سب سے مضبوط کیسز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف ہیں اور اسی لیے وہ سب سے زیادہ متحرک ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا فیصل واؤڈا کی نااہلی سے متعلق فیصلے کے حوالے سے کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved