حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لا رہی ہے، فواد چوہدری

20  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد ورچوئل بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن دالیں، سبزیاں، چینی اور آٹا سمیت دیگر اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکہا ہے کہ عوام پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات ہونے چاہئیں،  اور احساس پروگرام کے تحت سبسڈی اسکیم کو مزید وسعت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب سبسڈی اسکیم کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ  سندھ اور بلوچستان بھی اس اسکیم کا حصہ بنیں،  اس اسکیم میں میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم بہت جلد ان اقدامات کے بارے میں اعلان کریں گے۔

سندھ حکومت گندم جاری نہیں کر رہی، اسلئے آٹا مہنگا ہو رہا ہے

وفاقی وزیراطلاعات نے ملک میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم ریلیز نہ کرنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، سندھ حکومت کی وجہ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اصلی قیمت سے 400 روپے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔ وفاقی حکومت گندم کی زیادہ مقدار ریلیزکرنے کیلئے صوبائی حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہے تاکہ آٹے کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved