ہماری اتحادی ہمارے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، حسان خاور

9  فروری‬‮  2022

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن در بدر بھٹک رہی ہے۔

  لاہور کے  الحمرا میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اتحادی ہمارے ساتھ چٹان کہ طرح کھڑے ہیں اور کسی سازش کا حصہ نہیں بنے ہیں۔حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن کی ملاقاتیں خود کی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے، زرداری صاحب جس انتقام کی بات کرتے ہیں وہ سندھ سے لے رہے ہیں۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام ترقی کو ترس رہے ہیں جبکہ ہم جہاں جا رہے ہیں وہاں ترقیاتی کاموں کی لائینیں لگی ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب فیصل آباد میں صحت کارڈ کا اجرا کرنے جا رہے ہیں، پنجاب کےچار میں سے تین یعنی  73 فیصد افراد یونیورسل ہیلتھ انشورنس میں آجائیں گے۔ حسان خاور نے کہا کہ یہ پنجاب کے صحت کے شعبے میں ایک انقلابی منصوبہ ہے، لوگ جن ہسپتالوں کی پارکنگ میں بھی نہیں جاسکتے تھے آج وہ وہاں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

حسان خاور نے فیصل واڈا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں جائیں گے، قانون کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں اداروں کااحترام کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved