شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو بنیادی حق دینے سے انکار اور حجاب پہننے پر خوفزدہ کرنا ظلم ہے۔
امریکہ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سردار مسعود خان کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیر خارجہ نے بطور امریکہ میں بطور سفیر نامزدگی پر سردار مسعود خان کو مبارکباد دی۔
شاہ محمود قریشی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ ساتھ دو طرفہ، وسیع البنیاد اور کثیرالجہتی تعلقات کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے دنیا کی توجہ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے میسر وسیع مواقعوں کی جانب مبذول کروائی جائے۔
Depriving Muslim girls of an education is a grave violation of fundamental human rights. To deny anyone this fundamental right & terrorise them for wearing a hijab is absolutely oppressive. World must realise this is part of Indian state plan of ghettoisation of Muslims.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) February 9, 2022
دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، دنیا کو سمجھنا چاہیے یہ مسلمانوں کیخلاف بھارتی ریاستی منصوبہ ہے۔