دہشت گردوں نے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سپاہی محمد قیصر شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نےبلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد قیصر شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے تعاقب کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ آج خیبرپختونخوا کے شہر ہنگو کے علاقے تھل میں بھی دہشت گردوں نے فوجی پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور اورمؤثر جواب دیا اور دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دئیے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 26 سالہ سپاہی وقاص نے جام شہادت نوش کیا۔