ظاہر جعفر نور مقدم کے قتل سے مکر گیا، اصلی قاتل کی نشاندہی بھی کر دی

9  فروری‬‮  2022

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کو قتل کرنےکے الزام سے مکرگیا ہے۔

نورمقدم قتل کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے کیونکہ کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے قتل کا الزام قبول کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میں اور میرے والدین بے گناہ نے، نور کے والد نے ہمارے خلاف سرکاری مشینری استعمال کر کے کیس یہاں تک پہنچایا ہے۔

ظاہر جعفر نے دفعہ 342 کے تحت سوالنامے کے جوابات دے دئیے ہیں، جس میں ظاہر جعفر کا کہنا ہے کہ میرے والدین اور گھر کے دیگر افراد عید کیلئے کراچی میں تھے، اورمیں گھر اکیلا تھا، 20 جولائی کو نور مقدم منشیات لیکر اپنے دوستوں کے ہمراہ میرے گھر آئی، اور ڈرگ پارٹی کا اہتمام کیا، اس پارٹی میںمیرے اور نورمقدم سمیت تمام دوستوں نے منشیات کا استعمال کیا، جس کے باعث میں ہوش و حواس کھو بیٹھا۔ جب چند گھنٹوں بعد مجھے ہوش آیا تو میں نے خود کو اپنے لاؤنج میں بندھا ہوا پایا، اور تھوڑی  دیر بعد باوردی پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے ریسکیو کیا۔ ظاہر جعفر کا اپنے بیان سے مکرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب مجھے ریسکیو کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈرگ پارٹی میں شرکت کرنے والوں یا کسی اور نے نور مقدم کو قتل کردیا ہے۔

ظاہر جعفر کا مزید کہنا تھا کہنور کا شوکت مقدم بااثر شخص ہے، اس نے پولیس کو ساتھ ملا کر غلط طریقے سے مجھے کیس میں ملوث کیا، میرا نور مقدم کے ساتھ کافی عرصے کا تعلق تھا،  ہماری دونوں فیملیز بھی  یہ جانتی تھیں، ہمارا لیونگ ریلیشن تھا، لیکن قتل کے دن سے چھ ماہ پہلے تک میرا نورمقدم سے رابطہ نہیں تھا۔

ظاہر جعفر نے کہا کہ میری 19 جولائی کو امریکہ کی فلائٹ تھی اور اس روز میں ائیرپورٹ کیلئے گھر سے نکلا، لیکن نور مقدم نے اصرار کیا کہ میں اپنی فلائٹ چھوڑ دوں، کیونکہ وہ بھی میرے ساتھ امریکہ جانا چاہتی تھی، اور اس نے ٹکٹ کے پیسے اکٹھے کرنے کیلئے مختلف دوستوں سے رابطے کئے، میں نے جس ٹیکسی پر ایئرپورٹ جانا تھا نور مقدم نے زبردستی اس کو بھی واپس بھجوا دیا۔

ظاہر جعفر کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے والدین کو اس کیس میں صرف اس لئے ملوث کیا جارہا ہے کیونکہ یہ واقعہ میرے گھر ہوا، ڈی این اے رپورٹ مثبت آنے کی وجہ یہ ہے کہ  ہم دونوں باہمی رضامندی سے جسمانی تعلق میں تھے،میڈیکل رپورٹ کے مطابق نور مقدم  کے جسم کے نمونوں میں ایسا مادہ پایا گیا جو کہ منشیات کے زیادہ استعمال سے پیدا ہوتا ہے، ظاہر جعفر نے کہا کہ اس کیس میں، میں اور میرے والدین بے گناہ ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved