روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں رواں کاروباری ہفتے کا سب سے سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 22 پیسے کے اضافے کے بعد 174.89 روپے رہی۔ یہ رواں کاروباری ہفتے کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔
واضح رہے کہ 7 فروری کو ڈالر کی قیمت میں صرف ایک جبکہ 8 فروری کو 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔