سیدہ طوبیٰ نے عامر لیاقت سے خلع لے لی

9  فروری‬‮  2022

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور اینکر پرسن عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے اپنے شوہر سے خلع لے لی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سیدہ طوبیٰ کا کہنا تھا کہ وہ  انتہائی بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے  قریبی دوست احباب اور خاندان کے ارکان پہلے سے ہی یہ بات جانتے ہیں کہ میری عامر لیاقت سے 14 ماہ سے علیحدگی چل رہی ہے۔

سیدہ طوبیٰ نے کہا کہ ان 14 ماہ کے دوران رشتے میں پڑی دراڑیں ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے میں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ طوبیٰ کا کہنا تھا کہ میں بتا نہیں سکتی کہ یہ میرے لئے کتنا مشکل وقت ہے، لیکن مجھے  اللہ پر پورا بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے اپیل کروں گی کہ اس مشکل گھڑی میں میرے فیصلے کا احترام کیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved