صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے خارج کر دی

9  فروری‬‮  2022

لاہور ہائیکورٹ ملک میں صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست خارج کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری حفیظ الرحمان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ صدارتی جمہوری  نظام کے نفاذ سے ملکی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ شہری کا کہنا تھا میں نے پہلے حکومت کو بھی یہ درخواست دی تھی، لیکن اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ  درخواست آئین کابنیادی ڈھانچا بدلنے کیلئے دی گئی، اور عوامی رائے جاننے کیلئے یہ درخواست آئین اور جمہوریت کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ اس کے متعلق پہلے سے تفصیلی فیصلہ جاری کر چکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved