ملالہ کے برطانیہ میں علاج کیلئے اخراجات کس نے برداشت کئے، بھارتی صحافی کے سوال پر ملالہ کے والد کا جواب

10  فروری‬‮  2022

ضیاءالدین یوسفزئی نے اپنی بیٹی ملالہ یوسفزئی کے برطانیہ میں علاج سمیت دیگر اخراجات کے ذرائع کا بتا دیا ہے۔

بھارتی صحافی ابھیجیت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ملالہ یوسفزئی کے برطانیہ میں قیام اور علاج سمیت دیگر اخراجات کس نے برداشت کئے ہیں۔

ابھیجیت کے ٹوئٹ پر بھارتی شہریوں کے ایک مخصوص طبقے نے مضحکہ خیز تبصرے شروع کر دئیے۔ جس پر ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاءالدین یوسفزئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اخراجات پاکستان نے اٹھائے ہیں۔

یاد رہے کہ 2012ء میں ملالہ پر طالبان نے سکول جاتے ہوئے حملہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں پہلے پشاور پھر راولپنڈی کے ہسپتال میں لایا گیا۔ طبیعت سنبھلنے پر مکمل علاج کیلئے پھر ملالہ کو برطانیہ بھیجا گیا، جس کے بعد سے وہ وہیں مقیم ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved